ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / 10سال بعد ون ڈے میچ میں ’مین آف دی میچ‘بنے مہندر سنگھ دھونی

10سال بعد ون ڈے میچ میں ’مین آف دی میچ‘بنے مہندر سنگھ دھونی

Sat, 01 Jul 2017 19:38:33  SO Admin   S.O. News Service

ایٹگا،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہندر سنگھ دھونی کے 78رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں 93رنز سے شکست دی۔ایٹگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا نے کیریبین ٹیم کو 252رنز کا ہدف دیا لیکن ہندوستانی گیند بازوں کے آگے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 158رنز پر سمٹ گئی۔ہندوستان نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔
ٹیم انڈیا کی جیت میں دھونی مین آف دی میچ رہے۔بے شک، ایک کھلاڑی کے طور پر دھونی کو 10سال بعد یہ ایوارڈ ملا، آخری بار دھونی نے 10جون 2007کو ایشیا الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے افریقہ الیون کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی تھی،تب چنئی میں ایشیا الیون کی جیت میں انہوں نے 139رنز کا ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ویسے ایک کپتان کے طور پر دھونی نے آخری بار اکتوبر 2015میں جنوبی افریقہ کے خلاف مین آف دی میچ حاصل کیا تھا،اندور میں کھیلے گئے اس میچ میں دھونی نے ناقابل شکست 92رنز بنائے تھے۔ہندوستان نے وہ مقابلہ 22رنز سے جیتا تھا۔ویسے دھونی کے ون ڈے اٹرنیشل کیریئر کی بات کریں، تو دھونی 21ویں بار مین آف دی میچ رہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں روی چندرن اشون نے تین وکٹ حاصل کئے۔اس کے ساتھ ہی ون ڈے کیریئر میں اس اسٹار آف اسپنر نے اپنے 150وکٹ پورے کر لئے۔اشون نے یہ کامیابی آپ 111ویں ون ڈے میں حاصل کی۔اسپنر کے طور پر سب سے کم میچوں میں ڈیڑھ سو وکٹ لینے کا ریکارڈ انل کمبلے کے نام ہے۔انہوں نے 106میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔تین سالوں میں پہلی بار دو اسپنروں (کلدیپ یادو، اشون)نے ایک ہی ون ڈے میں 3-3وکٹ نکالے۔اس سے پہلے 2014میں افغانستان کے خلاف رویندر جڈیجہ اور اشون نے ایسا کیا تھا۔


Share: